مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی نئی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں منعقد تقریب میں حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نےنئی کابینہ سے حلف لیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نےنئی کابینہ سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں 30 وزرا ، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر شامل ہیں۔
وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف ، احسن اقبال ، رانا ثناء اللہ ، سردار ایاز صادق ، رانا تنویر حسین ، خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات، سعد رفیق ، جاوید لطیف ، ریاض حسین پیرزادہ ، مرتضی جاوید عباسی ، اعظم نزیر تارڑ وفاقی وزیر قانون وانصاف شامل ہیں۔
بلاول بھٹو نے بطور وزیرخارجہ ابھی حلف نہیں اٹھایا ہے ۔ پیپلز پارٹی سے خورشید شاہ وفاقی وزیر آبی وسائل، نوید قمر وزیر تجارت، شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کی وزیر ہوں گی۔ عبدالقادر پٹیل قومی صحت ، شازیہ مری بے نظیر انکم سپورٹ، سید مرتضی محمود وزیر صنعت، ساجد توری سمندر پار پاکستانی، احسان الرحمان آئی پی سی، عابد حسین بھائیو وزیر نجکاری ہوں گے۔
جے یو آئی سے اسد محمود ، عبدالواسع ، عبدالشکور ، محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔اسرار ترین ، شاہ زین بگٹی انسداد منشیات اور طارق بشیر چیمہ نے بھی حلف اٹھایا۔
وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر وزیر مملکت خارجہ امور، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر وزیرمملکت قانون وانصاف شامل ہیں۔ قمر زمان کائرہ مشیر کشمیر امور، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ